راشن گھاٹ دور ہونے سے صارفین پریشان وفد متعلقہ آفیسر سے ملاقی ،مشکل حل کرنے کی مانگ

حسین محتشم

پونچھ//حلقہ پنچایت قصبہ لوہرکے مختلف وارڈوں کے صارفین کاراشن ڈیپو نونا بانڈی میں ہے جو کہ گائوں سے کئی کلو میٹر دور ہے اور وہاں آنے جانے میں لوگوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ ان کو اپنے علاقہ میں ڈیپو دیا جائے تاکہ ان کو گونا گوں مشکلات سے نجات حاصل ہوسکے۔اس سلسلہ میں حلقہ پنچایت قصبہ لوہرکا وفد نائب سرپنچ مروت شاہ کی سربراہی ایک وفد اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورتحصیل سپلائی افسر محکمہ امور صارفین عوامی تقسیم کاری پونچھ سے ان کے دفاتر میں ملاقات کی اور ان سے اپنا راشن گھاٹ منتقل کرنے کی اپیل کی۔ نونہ بانڈی سے قصبہ لوئر وارڈ نمبر 1، 3، 4 اور 7 تک جہاں صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا ہے منتقل کرنے کی اپیل کی۔ دونوں افسران نے بغیر کسی تاخیر کے ان کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر جاوید ریشی، چوکیدار محمد صغیر، لمبردار تساور حسین شاہ، پنچ عظیم حسین شاہ، تجمل حسین شاہ، معشوق حسین شاہ، ظہور حسین شاہ اوردیگر بھی موجود تھے۔