راج ناتھ آج نائجیریا روانہ ہونگے

نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اتوار کو نائجیریا کے تین روزہ دورے پر جائیں گے ۔مسٹر سنگھ پیر کو ابوجا کے ایگل اسکوائر میں نائجیریا کے نو منتخب صدر بولا احمد ٹمبو کی حلف برداری کی تقریب میں شامل ہوں گے ۔ وہ موجودہ صدر محمدبوہاری سے بھی ملاقات کریں گے ۔ مسٹر بوہاری وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گے ۔یہ ہندوستان کے وزیر دفاع کا نائجیریا کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر دفاع کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ہندوستان اور نائیجیریا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کے پیش نظروزارت دفاع اور دفاعی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس کے عہدیداروں کا ایک وفد بھی مسٹرسنگھ کے ساتھ نائجیریا کے دورے پرجا رہا ہے ۔