راجوری میں حادثاتی گولی چلی ۔ 2 فوجی اہلکار زخمی

سمت بھارگو

 

راجوری//جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے منجاکوٹ علاقے میں حادثاتی گولی چلنے سے دو فوجی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

 

بدھ کے روز راجوری کے منجہ کوٹ میں فوجی اہلکار معمول کی ڈیوٹی کے بعد جوں ہی کیمپ پر واپس لوٹے تو اسی دوران سروس رائفل کو ان لوڈ کرنے کے دوران گولی چلی جس وجہ سے وہاں پر موجود دو فوجی زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود ساتھیوں نے زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔