راجوری میں بچوں کیلئے مصوری مقابلے کا انعقاد

راجوری//پڑھائی و نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ بچو ں کی فنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے انڈیا ریزرو پولیس فورس کی دوسری بٹالین نے جمعرات کو بٹالین ہیڈ کوارٹر فتح پور راجوری میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔مقابلہ آزادی کا امرت مہااتسو کی مناسبت سے سوک ایکشن پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا تھا اور اس کی سربراہی کمانڈنٹ انڈین ریزرو پولیس سیکنڈ بٹالین رندیپ کمارنے کی جبکہ ان کیساتھ ڈپٹی کمانڈنٹ خالد امین اور دیگر افسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔اس مصوری مقابلے میں طلباء نے ’زمین کے تحفظ ‘کے عنوان سے مصوری مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔اس مصوری مقابلے دوران بچوں نے قدرتی ماحولیاتی توازن میں آئے بگاڑ کیساتھ ساتھ پھیل رہی آلودگی کی جانب بھی لوگوں کی توجہ مبذول کروانے کی کوششیں کیں ۔اس دوران معززین نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنے کیساتھ ساتھ ان کو انعامات سے بھی نوزا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ آئی آر پی سیکنڈ بٹالین نے کہا کہ پڑھائی کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہانت کی سطح کو بڑھانے کیلئے اہم تصور کی جاتی ہیں ۔انہوں نے بچوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی بڑھائی کیساتھ ساتھ مذکورہ نوعیت کی سرگرمیوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں ۔اس مقابلے میں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول راجوری کے عاقب اشرف نے پہلا انعام حاصل کیا جبکہ دوسرا انعام مسلم انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کی طالبات سمیرا حامد اور مہر النساء نے حاصل کیا۔تیسری پوزیشن پولیس پبلک اسکول کی علینہ مشتاق اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول دوداسن بالا کی انیسہ چوہدری نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔