راجستھان میں آگ کی ہولناک وادات کپوارہ کے 4شہریوں کے دکانیں خاکستر

اشرف چراغ

کپوارہ//گزشتہ شب بیکا نیر راجستھان میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 40دکانیں خاکستر ہوئیں جن میں لون ہرے کرالہ پورہ کپوارہ کے شہریو ں کی 4دکانیں بھی شامل ہیں ۔ ان دکانداروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گزشتہ شب وولن مارکیٹ موتا بھون، جہا ں وہ کشمیری شالو ں اور دیگر ملبوسات کاکارو بار کر رہے ہیں،میں ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طور باقی دکانو ں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ کی ہولناک واردات میں ان کی 4دکانیں بھی جل کر خاکستر ہوئیں، جن میں لاکھو ں رپے کے شال اور دیگر ملبوسات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔دکان مالکان امتیاز احمد ،ریاض احمد ،بشیر احمد اور اعجاز احمدنے بتایا کہ وہ گہری نیند میں تھے اور آگ لگ گئی جسمیں ان کے 4دکانیں جل کر خاکستر ہوئیں اور ان کا کچھ نہیں بچا ۔متاثرہ دکاندارو ں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے بینکو ں سے قرضہ لیا اور راجستھان میں 4 سال سے اپنا کارو بار کررہے تھے۔ان کا مزید کہنا کہ اپنے اہل خانہ کی پیٹ پالنے کی خاطر اکتوبر مہینے میں آتے ہیں اور 6ماہ اپنا کارو بار کر کے اپنا گھر چلاتے ہیں لیکن آگ کی ہولناک وارادت میں ان کا سب کچھ لٹ گیا ۔ان کا کہنا ہے کہ راجستھان سرکار نے ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کااعلان کیا لیکن وہ ناکافی ہے ۔