دھیری ریلیوٹ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

راجوری//راجوری ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے شہری ایکشن پروگرام کے تحت منجاکوٹ کے دھیری ریلیوٹ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ٹورنامنٹ گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول دھیری ریلیوٹ میں منعقد کیاگیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ سپورٹس ایونٹ کا انعقاد نوجوانوں کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کیا گیا۔ٹورنامنٹ دو گروپوں میں کرایا گیامرد گروپ کا فائنل دھیری ریلیوٹ اور حیات پورہ کے درمیان کھیلا گیا اور میچ حیات پورہ نے جیتا۔لڑکیوں کے مقابلے میں فائنل میچ پترا ڑہ ور دھیری ریلیوٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میںدھیری ریلیوٹ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی ۔اسپورٹس ایونٹ میں ایڈیشنل ایس پی راجوری وویک شیکھر شرما، گلہوتی آرمی بٹالین کے فوجی افسران، منجاکوٹ سب ڈویژن کے پولیس افسران اور سول سوسائٹی کے ارکان موجود تھے۔