دھند کے درمیان سرد ترین رات ریکارڈ وادی میں شبانہ سردی کا زور برقرار

نیوز ڈیسک

سرینگر// وادی کشمیر اور لداخ میں منجمد موسمی حالات میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں کیونکہ سرینگر میں منگل کو موسم کی سرد ترین رات منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی صبح دھند کے درمیان، شہر میں گزشتہ شب سب سے کم درجہ حرارت منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔قاضی گنڈ میں منفی 1.6 اور پہلگام میں پارہ منفی 4.2 پر ٹھہرا۔انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں 0.1 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور گلمرگ میں منفی 1.5 ڈگری رہا۔ کپوارہ قصبے میںپارہ منفی 2.4 درج کیا گیا۔ لیہہ میں منفی 8.6 ، کرگل میں منفی 11.0 اور دراس میں پارہ منفی 12.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ، بانہال میں 2.4 ، بٹوٹ 5.1 ، کٹرہ 9.4 اور بھدرواہ میں 2.8 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 کے لیے بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ 8دسمبر تک کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔