دشمیش نگر ڈگیانہ میں انہدامی مہم ہائی کورٹ فیصلے کے مطابق کی گئی: جے ایم سی کمشنر

جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر راہول یادو نے کہا ہے کہ جموں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے سو مل روڈ، دشمیش نگر، ڈگیانہ میں ایک مکان کو مسمار کرنے کا کام جموں میونسپل کارپوریشن نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیا تھا۔گھر کو ایک رمیش چندر گپتا ولد درگا پرساد گپتا نے بنایاتھا اور مذکورہ شخص نے جے ایم سی پر الزام لگایا کہ اس نے اسے کوئی نوٹس دیے بغیر اس کا مکان زبردستی مسمار کر دیا ہے۔میڈیا میں دیے گئے انکے الزام کا جواب دیتے ہوئے، کمشنرجے ایم سی نے کہا کہ جے ایم سی نے سال 2009 میں سیکشن 7(3) کے تحت نوٹس جاری کیا تھا اور اس کے جواب میں رمیش چندر گپتا نے معزز ٹریبونل سے رجوع کیا اور سال 2012 میں وہ ہار گئے۔

 

 

معزز ٹریبونل سے کیس اور فیصلہ جموں میونسپل کارپوریشن کے حق میں دیا گیا۔مذکورہ رمیش چندر گپتا نے خصوصی ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی اور بالآخر 10 سال بعد ہائی کورٹ نے جموں میونسپل کارپوریشن کے حق میں فیصلہ دیا۔کمشنر، جے ایم سی نے مزید واضح کیا کہ انہدام ہائی کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر کیا گیا تھا اور رمیش چندر گپتا کی طرف سے لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں اور حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔مزید انہوں نے واضح کیا کہ انہدام اور ملبہ ہٹانے کی لاگت اس شخص کی ذمہ داری ہے جس نے غیر مجاز تعمیرات کی ہیں اور یہ اس سے وصول کی جائے گی۔