دسویں اور 12ویں کے نتائج اعلان اسی ہفتے

 نیوز ڈیسک

سرینگر//جموں و کشمیر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری آلوک کمار نے جمعرات کو کہا کہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان جون کے دوسرے ہفتے تک کر دیا جائے گا۔آلوک کمار نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مقرر کردہ ٹائم لائن کے مطابق نتائج کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ انہوں نے اس سال قومی تعلیمی کیلنڈر کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ امتحانات منعقدکئے ہیں، نتائج مرتب کر لئے گئے ہیں اور جلد ہی ان کا اعلان کر دیا جائے گا۔