دریائے سرن میں رافٹنگ ٹرائل | پونچھ کے شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا

 

حسین محتشم

پونچھ//جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں محکمہ سیاحت کی جانب سے لوگوں کو پونچھ کے سیاحتی مقامات کی طرف راغب کرنے کی غرض سے رافٹنگ کا ایک کامیاب ٹرائل کیا گیا جس میں رافٹرس کے علاوہ محکمہ سیاحت کے سی ای او تنویر احمد خان و ایس ڈی آر ایف کے اہلکار موجود رہے۔یہ ٹرائیل کلائی تا پونچھ تک کئے گئے۔

 

اس دوران سی ای او تنویر احمد نے بتایا کہ سیاحت کے شعبہ میں پونچھ کے نوجوانوں کو ایک نئی راہ ہموار کر کے دینے کی کوشش کے تحت یہ تجربہ کیا گیا ہے جس میں جہاں یہاں کے نوجوان رافٹنگ کے میدان میں اپنے جوہر دکھائیں گے وہیں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔رافٹنگ ٹرائیل میں شامل ہوئے ایک جوان نے بتایا کہ پونچھ کے لئے خوشی کی بات ہے کہ یہاں رافٹنگ کی شروعات ہورہی ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ٹرائیل کے دوران انہوں نے پانچ کلو میٹر دریا پر رافٹنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس سے انہوں نے مشاہدہ کیا کہ یہاں رافٹنگ کے لئے بہت سازگار ماحول بن سکتا ہے۔