درنگلہ کرناہ کا سبزی فارم علاقے کی ضروریات پورا کرنے میں کامیاب

اشرف چراغ

کپوارہ//کرناہ کے درنگلہ علاقے میں سبزی فارم سخت مقابلو ں کے باجود ایک کامیاب فارم ابھر کر سامنے آ یا ہے ۔ یہ فارم کرناہ خطے میں سال بھر تازہ سبزیوں کی مسلسل فراہمی کو یقینی بناتا ہے ۔درنگلہ ایک ایسا مقام ہے جہا ں تازہ سبزیو ں کو وافر مقدار میں کاشت کیا جاتاہے تاکہ اس خطے میں سال بھر لوگ تازہ سبزیو ں کا لطف لے سکیں ۔مقامی لوگو ں کے مطابق محدود وسائل پر قابو پاتے ہوئے اور2005کے تباہ کن زلزلہ کے اثرات جس نے درنگلہ میں سبزی فارم کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچایا یہ فارم سبزیو ں کی ضرویات کو پورا کرنے میں کامیاب ہے ۔

 

 

معلوم رہے کہ یہ خطہ ضلع صدر مقام سے کٹ کر رہ جاتا ہے تاہم یہ سبزی فارم کرناہ کے لوگو ں کیلئے سبزی فراہم کرنے میں ایک اہم تصور کیا جاتا ہے یہ نہ صرف سخت سردیو ں کے دوران ضروری غذا فراہم کرتا ہے بلکہ ہر موسم میں بہترین سبزیوں کے طور ابھر کر سامنے آ تا ہے ۔ایک سماجی کارکن جاوید احمد لون نے کہاکہ کرناہ کے لوگو ں کو تازہ سبزیو ں کی فراہمی یقینی بنانے میں اس فارم کااہم رول ہے ۔انہوںنے 2005کے تباہ کن زلزلہ سے تباہ شدہ راضی کی مرمت اور بحالی سمیت فارم کو درپیش مسائل سے نمٹے کی ضرورت پر زور دیا۔انہو ں نے فارم میں تعینات یوم اجرت پر ملازمو ں کو مستقل کرنے پر غور کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔علاقہ کے لوگو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تباہ شدہ زمین کی مرمت ،فارم کے کامو ں کو وسعت دینے اور افرادی قوت کو بڑھانے کی طرف توجہ دی جائے ۔ چیف ایگرکلچر افسر کپوارہ گردیب جی نے بتایا کہ ضلع میں زراعت کے شعبے کو فعال بنایاجائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ درنگلہ سبزی فارم کی وسعت اور زمین کی مرمت کے لئے وہ علاقہ کا دورہ کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔