دارالعلوم فیضان اہل بیت ننگالی میں سے جلوس نکالا گیا

حسین محتشم
پونچھ//جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں سرحدی ضلع پونچھ میں پہلی ربیع الاول سے محافل میلاد اور جولوسہائے میلاد نکالے جانیکاسلسلہ جاری ہے۔ دارالعلوم فیضان اہل بیت موضع ننگالی وارڈ نمبر1 کے زیر اہتمام بدھ کے روز ایک جلوس بر آمد کیا گیا جو مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے جامع مسجد شریف پنجتنی نونا بانڈی میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔اس دوران سرکار کی آمد مرحبا آقا کی آمد مرحبا نعرہ تکبیراللہ اکبر نعرہ رسالت یارسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے علاقہ گونج اٹھا۔ اس جلوس سے قبل سیرت النبی پر جلسہ کا انعقاد کیا گیا گیا۔اس دوران مولانا فدا قادری نے کہا کہ اسلام کا فلسفہ توحید اس کی روح ہے اور اسی نے اسلام کو ایک عظیم مذہب بنایا ہے،اس کی تعلیمات کو عام کرنا ہی ہمارا مقصد حیات ہے۔جلوس کے اختتام پر عالم انسانیت کے لئے خصوصی دعائیں طلب کی گئی۔