دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ کے مہتمم مولانا رحمت اللہ قاسمی کو این آئی اے کا بلاوا

 یو این آئی

سرینگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دارلعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ کے مہتمم مولانا رحمت اللہ میر قاسمی کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔ این آئی اے نے مولانا رحمت اللہ کو راجوری میں الہدی ایجوکیشن ٹرسٹ (اے ایچ ای ٹی) کی مبینہ فنڈنگ سرگرمیوں میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مولانا قاسمی کو این آئی اے کے سرینگر کے چرچ لین سونہ وار میں واقع دفتر پر طلب کیا گیا ہے۔

 

 

معلوم ہوا ہے کہ موصوف این آئی اے کے دفتر گئے ۔ذرائع کے مطابق راجوری میں واقع الہدیٰ ایجوکیشن ٹرسٹ بعض مالیاتی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے تحقیقات کے دائرے میں آیا ہے۔این آئی اے فی الحال ان سرگرمیوں کی نوعیت اور حد کا پتہ لگانے کے لئے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔