خواتین کی با اختیاری کیلئے فوج کی کوششیں جاری راجوری میںمنعقدہ ’سلائی تربیتی پروگرام ‘اختتام پذیر

راجوری //فوج کی جانب سے راجوری ضلع میں دیہاتی خواتین کیلئے منعقدہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔راجوری ضلع کے برکھ علاقہ میں فوج کی جانب سے 13جون تا 27جون ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مذکورہ دیہات کے ساتھ ساتھ ملحقہ دیہات کی متعدد خواتین و لڑکیوں نے شرکت کی جبکہ اس دوران فوج کی جانب سے ان کو سلائی کے سلسلہ میں خصوصی تربیت بھی فراہم کی گئی ۔فوج کی جانب سے جاری شدہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ فوج ملک کی حفاظت کیساتھ ساتھ غریبوں کی فلاں و بہبود کیلئے بھی متعدد نوعیت کے اقدامات اٹھارہی ہے جس کے چلتے وہ اپنا روز گار تیار کررہے ہیں ۔

 

مقامی لوگوں نے فوج کے اس قدم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ خطہ پیر پنچال میں فوج کی جانب سے فلاحی سرگرمیاں جاری رکھی گئی ہیں جبکہ فوج کی مذکور ہ سرگرمیوں کی مدد سے نوجوان اور علاقہ کی خواتین اپنا روز گار تیار کررہے ہیں ۔انہوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کی کہ مذکورہ سرگرمیوں کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔