خمینی چوک میں تین سال سے ڈرین تشنہ تکمیل | درجنوں علاقوں میں رہائش پذیر آبادی مشکلات کا شکار

ارشاد احمد
بڈگام// خمینی چوک بمنہ میں گزشتہ تین سالوں سے ڈرین تشتہ تکمیل نہ ہونے سے درجنوں علاقوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سال 2020میں خمینی چوک سڑک سے زیر زمین ڈرین کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا جو مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خمینی چوک سے بڈگام ڈرین کی تعمیر کے سبب سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے جس پر بارشیں ہونے کی صورت میں سڑک پر موجود کیچڑ میں زبردست پھسلن ہوجاتی ہے جبکہ دھوپ ہونے پر ہر طرف گرد غبار اڑتا رہتا ہے۔مقامی آبادی نے متعلقہ اداروں اور ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ڈرین کی تعمیر مکمل کرکے شاہراہ کو فوری طور پر آمدورفت کے قابل بنایا جائے ورنہ موسم سرما میںمشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔