خطہ پیر پنچال کے دونوں اضلاع میں ’یوم آئین ‘کی مناسبت سے پولیس ،سیول حکام و عدلیہ نے تقریبات کا اہتمام کیا عظمیٰ یاسمین+جاوید اقبال +حسین محتشم +عشر ت بٹ +جاوید اقبال +بختیار کاظمی +رمیش کیسر +سید زاہد

راجوری//ملک اور جموں وکشمیر کے دیگر علاقوں کی ہی طرح خطہ پیر پنچال کے دونوں سرحدی اضلاع میں یوم آئین کی مناست سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن کے دوران ملکی آئین پر بحال رکھنے اور اُس پر عمل درآمد کے سلسلہ میں حلف بھی لیا گیا ۔راجوری پونچھ پولیس رینج کے دائرہ اختیار میں آنے والی تمام پولیس یونٹوں میں ہفتہ کو یوم دستور منایا گیا جس کے ساتھ پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکاروں نے آئین کا عہد بھی لیا۔جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ کی حدود میں آنے والے تمام پولیس چوکیوں، تھانوں، سب ڈویژن دفاتر اور ضلع ہیڈ کوارٹر کے دفاتر میں یہ دن پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کی طرف سے آئین کے عہد کے ساتھ منایا گیا۔ضلع پولیس لائنز راجوری میں یوم دستور کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل نے کی جن کے ساتھ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز راجوری میں ایک آئینی حلف نامے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل نے پولیس اہلکاروں کو عہدہ دلایا۔انہوں نے اس دن کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا جو ہر سال 26 نومبر کو منایا جاتا ہے کیونکہ اس دن 1949 میں ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی نے ہندوستان کے آئین کو اپنایا تھا اور یہ 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا تھا۔اسی طرح بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں یوم آئین حب الوطنی کے جوش و جذبے سے منایا گیا۔وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود کی موجودگی میں یہ تقریب پوری شان و شوکت کے ساتھ منائی گئی۔اس موقع پر پروفیسر اکبر مسعود نے تمام شرکاء کے ساتھ پہلے ہندی اور بعد میں انگریزی میں ‘آئین کی تمہید’ پڑھ کر سنائی گئی۔وائس چانسلر نے اس موقع پر موجود تمام شرکاء سے ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں بنیادی فرائض کو برقرار رکھنے کا عہد بھی لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اکبر نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہر سال 26 نومبر کو یوم دستور منایا جاتا ہے تاکہ ہندوستان کے آئین کو اپنائے جانے کی یاد منائی جا سکے۔26 نومبر 1949 کو ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی نے ہندوستان کے آئین کو اپنایا، جو 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا۔شرکاء کی کثیر تعدادکیساتھ ساتھ پروفیسر اقبال پرویز ڈین اکیڈمک افیئرز،محمد اسحاق رجسٹرار، ڈینز، ایسوسی ایٹ ڈینز، ایچ او ڈیز، فیکلٹی ممبران، افسران اور طلباء نے شرکت کی۔گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں کالج کے این ایس ایس یونٹ اور کالج کے شعبہ سیاسیات کے اشتراک سے ’قومی یوم دستور‘ منایا گیا۔ پروگرام کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمد کی سرپرستی میں منعقد ہوا جس میں کالج کے تمام فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس کے بعد ’’انڈیا دی مدر آف ڈیموکریسی‘‘ کے عنوان پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں این ایس ایس کے کل پانچ رضا کاروں نے حصہ لیا۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض این ایس ایس کی رضاکار سائرہ بھٹ نے سر انجام دئیے۔ خطبہ استقبالیہ محترمہ شازیہ آفتاب لیکچرار پولیٹیکل سائنس نے پیش کیا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فاروق احمد نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی آئین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء کو دل سے آئین پر عمل کرنے اور ملک کا ذمہ دار شہری بننے کی ترغیب دی۔ اس تقریب میں شعبہ عربی کی سربراہ ڈاکٹر نہیم النساء ، شعبہ جیوگرافی کے سربراہ ڈاکٹر خالد ریاض اور شعبہ کیمسٹری کے ڈاکٹر الطاف احمد نے منصفین کے فرائض انجام دئیے۔ اس پروگرام میں بی اے سوم کے رجب الصدیق نے پہلی پوزیشن حاصل کی، بی ایس سی اول کی رابعہ ڈار نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور بی اے اول کی ریبا چودھری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پروگرام کے اختتام پر این ایس ایس کے پروگرام آفیسر پروفیسر محمد شوکت نے شکریہ کے رسمی کلمات پیش کئے ۔اسی طرح گور نمنٹ ڈگری کالج بدھل میں این ایس ایس یونٹ کی جانب سے یوم آئین کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔کالج پرنسپل ڈاکٹر مزمل حسین کی قیادت میں منعقدہ پروگرام میں فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔پونچھ ضلع میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پونچھ نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پونچھ میں ’یوم آئین‘ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب اشوک کمار شاون، چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پونچھ کی قیادت میں منعقد ہوئی۔اس دوران مقررین نے آئین ہند کی اہم شق پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ آئین، بھارت کے تمام افراد کو آپس میں جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئین، بہت روکاوٹوں کے بعد مرتب کیا گیا ہے اور اس نے رجواڑوں کو ملک سے جوڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم آئین، اس ایوان کو سلام پیش کرنے کا دن ہے، جہاں بھارت کے بہت سے بڑے لیڈروں نے بھارت کا آئین تیار کرنے کی غرض سے متفقہ غور و خوض کیا تھااور یہ قوم کے تئیں کام کرنے کی تلقین کرتا ہے۔اس موقع پر DLSA کے چیئرمین اشوک کمار نے خطاب کرتے ہوئے تمام لوگوں تک انصاف کی رسائی کے لئے مختلف اسکیموں اور DLSA کے کردار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ وہ ہندوستانی آئین کی دفعات اور اسکیموں کے فوائد کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے پھیلائیں۔ بھانو پرتاپ ڈپٹی چیف، صدف میر، اسسٹنٹ لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل نے کے علاوہ اس پروگرام میں وکلاء ، ججز اور سٹاف ممبران کی بڑی تعداد اورپینل وکلاء، ڈی ایل ایس اے کا عملہ اور پی ایل وی نے شرکت کی۔ اسی طرح گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول ساوجیاں نے نہرو یووا کیندر پونچھ کے اشتراک سے اپنے کثیر مقصدی ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا آغاز قومی ترانے کی سے ہوا اس موقہ پر پرنسپل ماڈل ہایر سکنڈری سکول انور خان نے آئین ہند کی تمہید پڑھ کر سنائی اور تمام 235 شرکاء نے اسی کو دہرایا۔ محمد شفیع نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اس سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول ساوجیاں کے طلباء نے آئین ہند کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں بتایا۔ مقررین میں زینب کوثر، تعبیر شاہ، سمیرہ تبسم، صابر جاوید اور عقیل احمد شامل تھے۔ حب الوطنی کے گیت پاکیزہ بانڈے، رخسانہ کوثر، مصباح کوثر اور افسانہ کوثر نے پیش کئے۔ سکول کے استاد محمد عمران نے آئین سازی اور اس کے اہم پہلوؤں پر کلیدی خطبہ دیا۔ اسکول کے پیس ہاؤس کے طلباء نے ہندوستان کے آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک اسکیٹ پیش کیا۔ اسکٹ آصف، رضوان، رخسانہ اور صائمہ پروین نے پیش کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سلیم رشی ٹیچر نے سرانجام دیئے۔ انور خان پرنسپل ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول ساوجیاں پونچھ نے اپنے خطاب میں ہندوستان کے آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق، بنیادی فرائض اور ہدایتی اصولوں کے بارے میں بات کی۔ سرفراز احمد آرگنائزر نہرو یووا کیندر پونچھ نے شکریہ کا کلمہ پیش کیا۔ دیگر جنہوں نے تقریر کی ان میں نعیمہ اختر، شکیلہ مغل، رشمی سودھن اور جگن دیپ سنگھ شامل تھے۔گور نمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میں کالج لٹریلی کلب نے شعبہ سیاسیات کے تعاون سے 73ویں یوم آئین 2022 کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کا موضوع تھا ’’ہندوستان جمہوریت کی ماں‘‘۔اس پروگرام میں کالج ممبران و طلباء نے بڑی تعدا د میں شرکت کر کے یوم آئین پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔سرنکوٹ میں سب جج منظور احمد خان کی قیادت میں یوم آئین کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بار ایسوسی ایشن سرنکوٹ کے وکلاء و دیگران نے شرکت کر کے یوم آئین پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔