خطرناک قیدیوں کے درمیان جھگڑا کولمبیا میں 49قیدی ہلاک

 

بگوٹا// براعظم جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں 49 قیدی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی شہر تلووا کی ایک خطرناک جیل میں ہنگامہ، تشدد اور جھگڑے کے دوران 49 قیدی ہلاک ہوگئے۔جھگڑے کے دوران یدیوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، راڈوں اور چاقووؤں کا آزادانہ استعمال کیا۔ کئی قیدیوں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے کی بھی کوشش کی۔مڈ بھیڑ میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم کسی قیدی کو فرار ہونے نہ دیا گیا۔ حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے پیرا ملٹری فوج بھی بلوائی گئی تھی۔ادھرکینیڈا کے ایک بینک میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اور اس دوران دونوں ملزمان مارے گئے جب کہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔