خطبہ حج اردو سمیت 14 زبانوں نشر کیا جائے گا

مکہ مکرمہ//سال 2022 کا خطبہ حج سے متعلق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کردیا۔حرمین شریفین کی انتظامی امورکے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی منظوری سے الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی خطبہ حج کی ذمہ داری سونپی ہے۔ حکومت نے حج کے خطبے کا اردو سمیت 14 زبانوں میں ترجمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری اور علماء￿ کونسل کے رکن بھی ہیں۔چند روز قبل حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میدان عرفات سے حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر کیا جائے گا جو 15 کروڑ افراد تک پہنچے گا۔دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں عازمین حج کو مذہبی یا حج سے متعلق سوالات کے جواب دینے کے لیے روبوٹ گائیڈ متعارف کرا دئیے۔ روبوٹ گائیڈ اردو، عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترکی، ملاوی، بنگالی، چینیِ اور ہوساوی زبانوں میں عازمین کو سوالوں کے جواب دیں گے۔ادھرسعودی حکام نے پرمٹ کے بغیر حج کرنے کی کوشش کرنے والے تقریبا 288 افراد کو گرفتار کر کے ان پر جرمانہ عائد کردیا، سلطنت رواں سال حج کی اجازت کے تحت آنے والے 10 لاکھ عازمین کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حج سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تقریبا 288 شہریوں اور رہائشیوں کو حج کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ہر فرد پر 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔حج سیکیورٹی کے سربراہ نے مزید بتایا کہ حکام نے مکہ مکرمہ کے ارد گرد بھی حفاظتی حصار نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی کو سخت کردیا۔لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کے تحت 6 ہزار 900 سے زیادہ گاڑیوں میں سوار تقریبا ایک لاکھ افراد کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔