خشک موسم کی پیش گوئی ۔24,25 کو بارشوں کا امکان

نیوز ڈیسک

سرینگر //جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ 24-25 مارچ کو مختلف مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج موسم زیادہ تر صاف اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کا ایک مختصر وقفہ دوپہر اور شام تک الگ تھلگ مقامات پر ہوسکتا ہے، اگرچہ اسکے امکانات بہت کم ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہا ۔