حد بندی کمیشن کے ارکان عوامی وفود سے ملاقات کیلئے سری نگر پہنچے

 
سری نگر// سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج رنجنا پرکاش ڈیسائی کی سربراہی میں حد بندی کمیشن آج صبح سری نگر میں عوامی وفود کی سماعت کے لیے اپنے طے شدہ دورے پر پہنچا۔
 
حد بندی کمیشن آج سری نگر کے ایس کے آئی سی سی میں عوامی وفود، سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقات کرے گا۔
 
ذرائع کے مطابق اجلاس صبح 10بجے سے 12بجے اور دوپہر ساڑھے 12 بجے سے اڑھائی بجے تک دو سیشنز میں ہوگا۔
 
سری نگر پہنچنے پر، حد بندی کمیشن کے ارکان جو چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) جے اینڈ کے ہردیش کمار کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے ان کا استقبال کیا۔