حدمتارکہ پر ایس ڈی ایم کی قیادت میں عوامی اجلاس

جاوید اقبال

مینڈھر //ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان کی قیادت میں مینڈھر سب ڈویژن کی حدمتارکہ پر بھروتی علاقہ میں ایک عوامی اجلاس منعقد کیا گیا۔اس عوامی اجلاس میں متعدد محکموں کے اعلیٰ آفیسران و ملازمین کیساتھ ساتھ۔بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرمین بالاکوٹ شمیم اختر ، پنچایتی اراکین و معززین نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران مقامی لوگوں نے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت ،بجلی کے خستہ حال نظام ،سکول کی خستہ حالی و دیگر عوامی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے اپیل کہ عوامی مشکلاتکو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

 

لوگوں نے بھروتی میں جموں وکشمیر بینک کی شاخ قائم کرنے کی مانگ بھی کی ۔انہوں نے کہاکہ علاقہ میں بینکنگ سہولیات نہ ہونے کیو جہ سے لوگوں کو کئی کلو میٹر کی مسافت طے کر کے مینڈھر و دیگر علاقوں میں جانا پڑتا ہے ۔ ایس ڈی ایم اور بی ڈی سی چیئرپرسن نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مطالبات کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ مجاز حکام کو ہدایت جاری کی جائینگی ۔