حادثہ اوراننت ناگ واقعہ کے مہلوکین ۔5لاکھ فی کس ایکس گریشیا کا اعلان

 نیوز ڈیسک

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے29مئی کو اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں مارے گئے دیپو کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا کو منظوری دی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے المناک بس حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کو بھی 5-5 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کے لیے 50,000 فی کس دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاج معالجے کا خیال رکھیں اور سوگوار خاندانوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں۔ادھر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حادثہ پر دکھ کا اظہار کر کے مہلوکین میں فی کس دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔