حاجی بلند خان کی 16ویں برسی | فاتحہ خوانی میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت

ریاسی/رام بن//اپنی پارٹی نائب صدراعجاز احمد خان اور سابقہ ایم ایل حاجی ممتاز احمد خان نے دھرماڑی اور گول میں حاجی بلند خان کی 16ویں برسی پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔ قدآور سیاسی شخصیت جنہوں نے سماج کے کمزور طبقہ جات کے لئے ناقابل ِ فراموش خدمات انجام دیں، وہ اعجاز احمد خان اور ممتاز احمد خان کے والد گرامی تھے۔ اْن کی پرسی پر دھرماڑی، ریاسی، گول، رام بن اور جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیاگیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔حاجی بلند خان اْن لوگوں کے لئے باعث ِ تحریک تھے جوبلا امتیاز لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرنا چاہتے ہیں یا سماج کے ہرطبقہ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اس دوران جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے حاجی بلند خان کے ایصال ِ ثواب کے لئے دْعا کی اور سماج کی بہتری کے لئے انجام دی گئی اْن کی خدمات کو یاد کیا۔