جے کے میں622مثبت ، کوئی فوتیدگی نہیں | وادی میں متاثرین کی تعداد 3,00,000ہوگئی

پرویز احمد
سرینگر // جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک مرتبہ پھر 600سے زیادہ ہوگئی ہے اور سنیچر کو مزید 622افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں جموں صوبے میں 77جبکہ کشمیر میں 545افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر صوبے میں وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 300000کا ہندسہ پار کرکے 3لاکھ 221ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 73ہزار 219ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4777بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے12ہزار 470ٹیسٹ کئے گئے جن میں جموں صوبے میں 77جبکہ کشمیر صوبے میں 545افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے سبھی545افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 545متاثرین سرینگر میں شہر میں سب سے زیادہ 212، بارہمولہ میں 110، بڈگام میں 16، کپوارہ میں 62، اننت ناگ میں 24، بانڈی پورہ میں 16، گاندربل میں 14، کولگام میں 27 جبکہ شوپیان میں صرف 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 300221ہوگئی ہے ۔اس دوران کشمیر صوبے میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2431بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے صرف 77افراد متاثر ہوئے ہیں جو سبھی مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیںجو سبھی مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 77افراد میں ضلع جموں میں 42، ادھمپورہ میں3، راجوری میں 5، ڈوڈہ میں 2، کٹھوعہ میں 3، سانبہ میں 1، کٹھوعہ میں 13، پونچھ میں2، رام بن میں 5 جبکہ ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 72ہزار 998ہوگئی ہے۔اس دوران جموں صوبے میں بھی مسلسل دوسرے دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2346بنی ہوئی ہے۔