جے جے ایم پروجیکٹوں کی الاٹمنٹ کا جائزہ لیا گیا

عشرت حسین

پونچھ// ضلع جل جیون مشن (ڈی جے جے ایم) کی کا ایک اجلاس پیر کو ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مقصد سے جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت کاموں کی الاٹمنٹ کی منظوری کا جائزہ لیا گیا۔ 2024 تک ہندوستان کے ہر گھر کو پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے تفصیلی بات چیت ہوئی ۔انجینئر راجندر کے شرما نے اجلاس میں اب تک کی پیشرفت اور مستقبل کے کام کی منصوبہ بندی سے آفسران کو آگاہ کیا۔ انہوں نے میٹنگ میں 23 کاموں کی منظوری بھی پیش کی جس میں کوڈل کی تکمیل کے بعد ٹھیکیداروں کو الاٹمنٹ کے لئے 22 کاموں کی منظوری دی گئی ہے۔ جے جے ایم کے رہنما خطوط اور عمومی مالیاتی قواعد 2019 کی سختی سے پیروی کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کی طرف سے ضروری دستاویزات جمع ضلع ترقیاتی کمشنر کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرولک سرکل پونچھ نے بتایا کہ ضلع میں جل جیون مشن پروگرام کے تحت منظور شدہ 128 پانی سپلائی اسکیموں میں سے 22 اسکیموں کی الاٹمنٹ کے عمل میں ہیں، 8 نمبر اسکیموں کے لئے ٹیکنیکل ایویلیوایشن/ فنانشل ایویلیوایشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جے جے ایم کے کاموں کو تیزی سے انجام دینے کے لئے SBD کی شرائط میں ترمیم کے بعد عمل اور 98 کام غیر ذمہ دار پائے گئے جنہیں نئے ٹینڈرز میں ڈالا جا رہا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ DDCs، BDCs، PRIs کے ساتھ مشاورت سے منصوبہ تیار کریں اور اسے گرام سبھا سے مستند کرائیں اور تکنیکی محکمہ سے کام کی فزیبلٹی کے بارے میں تجاویز لیں ۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیو لپمنٹ کمشنر عبدالستار، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر (ٹی)، سی پی او مدن لال، اے سی ڈی عابد حسین شاہ، سی ایم او شمیم النساء بھٹی، سی ای او بشمبر داس، ڈی آئی او، وشال دیپ چندن، چیف ایگزیکٹو آفیسر نے شرکت کی۔ ایگریکلچر آفیسر راکیش شرما، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مہندر پال، ایکس این پی ایچ ای، منیر حسین کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔