جے اینڈ کے سیمنٹس لمیٹڈ | بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو

Indian labourers carry bags of cement towards a waiting truck at a warehouse on the outskirts of Hyderabad on March 16, 2010. Rising cement sales of some 13.71 million tonnes in the month of February in India have raised the price to between 190 to 205 Indian Rupees (USD 4.28 to 4.50) per bag as construction goes through an unprecedented boom in one of the world's fastest rising economies. AFP PHOTO/Noah SEELAM (Photo credit should read NOAH SEELAM/AFP/Getty Images)

نیوز ڈیسک
جموں// حکومت نے ہفتہ کو جموں اینڈ کشمیر سیمنٹس لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی۔حکومتی حکم کے مطابق” تمام سابقہ احکامات کو ختم کرتے ہوئے اور کارپوریشن کے آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن (AoA) کے آرٹیکل 77(c) کے لحاظ سے، جموں و کشمیر سیمنٹس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دوبارہ تشکیل کے لیے منظوری دی گئی ہے‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کو چیئرمین نامزد کیا گیا ہے جبکہ پرشانت گوئل، آئی اے ایس، حکومت کے پرنسپل سکریٹری، صنعت و تجارت محکمہ، ایچ راجیش پرساد، آئی اے ایس، حکومت کے پرنسپل سکریٹری، پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ، ڈاکٹر۔ نیلو گیرا، آئی ایف ایس، چیئرمین، آلودگی کنٹرول بورڈ، ڈاکٹر راگھو لینگر، آئی اے ایس، حکومت کے سکریٹری، منصوبہ بندی، ترقی اور نگرانی محکمہ، او پی بھگت، جے کے اے ایس، ڈائریکٹر، جیولوجی اور کان کنی محکمہ، ایس ایل پنڈتا، ڈائریکٹر جنرل، کوڈز، محکمہ خزانہ، جاوید یوسف ڈار، چیف انجینئر الیکٹرک (ڈسٹری بیوشن) کے پی ڈی سی ایل اور راکیش شرما، منیجنگ ڈائریکٹر، جے اینڈ کے سیمنٹ لمیٹڈ بطور ڈائریکٹر ممبر ہونگے۔