جی7سربراہی اجلاس | چین کے بیلٹ اینڈ روڈ کے مدمقابل 600ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان

برلن //جی-7 ممالک نے چین کے عالمی بیلٹ اینڈ روڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے 600 ارب ڈالر مالیت کے بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔جی-7 ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں شراکت داری برائے عالمی انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مالی اعانت کریں گے۔جی-7 ممالک نے چین کے اربوں کھربوں ڈالر کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے ترقی پذیر ممالک میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کی مالی اعانت اور 5 سالوں میں نجی اور عوامی فنڈز میں 600 ارب ڈالر کی اعانت کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں اس منصوبے کے لیے ا?ئندہ 5 برسوں میں 200 ارب ڈالر جمع کریں گے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ عالمی صحت، صنفی مساوات اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔