جی-7سربراہی اجلاس | مودی کئی اہم مسائل پر بات کریں گے

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ وہ جرمنی میں ہونے والے جی۔ 7 سربراہی اجلاس میں ماحولیات، توانائی، آب و ہوا، غذائی تحفظ، صحت، انسداد دہشت گردی، صنفی مساوات اور جمہوریت جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔26 سے 28 جون تک جرمنی اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر جانے سے پہلے اپنے بیان میں مسٹر مودی نے کہاکہ”میں، جرمن چانسلر اولاف شولز کی دعوت پر وہاں شالس الماؤ شہر جا رہا ہوں جہاں جی-7سربراہی اجلاس جرمن سربراہی میں منعقد ہو رہا ہے ۔ گزشتہ ماہ ہندوستان-جرمنی بین الحکومتی مشاورت کی نتیجہ خیز میٹنگ کے بعد چانسلر مسٹر شولز سے دوبارہ ملاقات کرنا خوشی کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرمنی نے ارجنٹائن، انڈونیشیا، سینیگال اور جنوبی افریقہ جیسی دیگر ممالک کو بھی جی-7 سربراہی اجلاس میں مدعو کیا ہے۔