جی ایم سی بارہمولہ میں خرابی جانچ کیلئے انکوائری افسرمقرر

نیوز ڈیسک

سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) بارہمولہ میں مبینہ خرابی کے بارے میں رپورٹس کی جانچ کے لیے ایک انکوائری افسر کا تقرر کیا ہے۔سیکریٹری ہیلتھ بھوپندر کمار کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے، “ڈاکٹر یشپال شرما، ڈائریکٹر (کوآرڈینیشن) جموں و کشمیر کے نئے گورنمنٹ میڈیکل کالجز کو انکوائری آفیسر کے طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج، بارہمولہ میں خرابی کے معاملے کی انکوائری کے لیے تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔” ۔حکم میں کہا گیا ہے کہ “انکوائری آفیسر حکومتی حکم کے جاری ہونے کی تاریخ سے 3 ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرے گا۔”