جیو کے ٹرو 5جی نیٹ ورک کا مزید 10شہروں میں آغاز

ممبئی//ریلائنس جیو نے کل مزید 10 شہروں میں اپنی ٹرو5 جی خدمات کا آغاز کیا۔ ان میں ہند پور، مدناپلے ، آندھرا پردیش میں پرددتور، چھتیس گڑھ میں رائے پور، اڑیسہ میں تلچر، پنجاب میں پٹیالہ، راجستھان میں الور، تلنگانہ میں منچیریال، اتر پردیش میں گورکھپور اور اتراکھنڈ میں روڑکی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹرو 5جی نیٹ ورک سے جڑے شہروں کی تعداد 236 ہو گئی ہے ۔ نئی سروس کے آغاز کے موقع پر جیو کے ترجمان نے کہا، “ہمیں 8 ریاستوں کے 10 شہروں میں جیو ٹے ٹرو 5 جیکو بیک وقت لانچ کرنے پر فخر ہے ۔ اس لانچ کے ساتھ، ملک بھر کے 236 شہروں میں جیو صارفین نئے سال میں جیو ٹرو 5 جیکے فوائد سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔ریلائنس جیو ان میں سے زیادہ تر شہروں میں 5G خدمات شروع کرنے والا پہلا اور واحد آپریٹر بن گیا ہے ۔