جیو کا ٹرو 5 جی،مزید34مزید شہرو ں میں لانچ

نئی دہلی //جیو بے حد تیزی سے ٹرو 5 جی کا رول آوٹ کررہا ہے ۔ منگل کو 34 نئے شہر جیو ٹرو 5 نیٹ ورک سے کنیکٹ ہوگئے ۔ جیو کے ٹرو 5جی سے جڑنے والے شہروں کی تعداد اب بڑھ کر 225ہوگئی ہے ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ، جیو کے ترجمان نے کہا، “ہم 34 نئے شہروں میں جیو ٹرو 5 جی لانچ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ جیو کے ٹرو 5 جی کے تحت آنے والے شہروں کی کل تعداد 225 ہو گئی ہے ۔ جیو نے بیٹا ٹرائل لانچ کے صرف 120 دنوں کے اندر 225 شہروں میں لانچ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔
ہم نے پورے ملک میں حقیقی 5G رول آؤٹ کی رفتار میں اضافہ کیا ہے اور دسمبر 2023 تک پورا ملک جیو ٹرو 5جی سے منسلک ہو جائے گا۔تمل ناڈو میں آج سب سے زیادہ 8 شہر 5G سے جڑنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش سے چھ شہر، آسام اور تلنگانہ سے تین، چھتیس گڑھ، ہریانہ، مہاراشٹر، اڈیشہ اور پنجاب سے دو دو شہر جڑے ہوئے ہیں۔ بہار کا گیا، راجستھان کا اجمیر، کرناٹک کا چتردرگا اور اتر پردیش کا متھرا شہر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ریلائنس جیو ان میں سے زیادہ تر شہروں میں 5G خدمات شروع کرنے والا پہلا اور واحد آپریٹر بن گیا ہے ۔ ان شہروں کے جیو صارفین کو جیو ویلکم آفر کے تحت مدعو کیا جائے گا۔ مدعو صارفین کو بغیر کسی اضافی قیمت کے 1 جی بی پی ایس+ سپیڈ پر لامحدود ڈیٹا ملے گا۔