جنگلی جڑی بوٹی کھانے سے 4افراد بیمار

اشرف چراغ

کپوارہ//کپوارہ قصبہ سے 4کلو میٹر دور ہلمت پورہ میں ایک ہی کنبے کے 4افراد جنگلی جڑی بوٹی کھانے کے نتیجے میں بیمار پڑگئے جس کے بعد انہیں سب ضلع ہسپتال کپوارہ میں دا خل کیا گیا ۔ پیر کی شام دیر گئے ایک کنبے نے جنگلی سبزی سمجھ کر جڑی بوٹی پکا کر چاول کے ساتھ کھائی جس کے بعد انہیں پیٹ درد ہوا اور انہیں سب ضلع ہسپتال کپوارہ علاج و معالجہ کے لئے منتقل کیا گیا تاہم وہا ں ڈاکٹرو ں نے انہیں ابتدائی علاج و معالجہ کے بعد سرینگر منتقل کیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔