جنم اشٹمی کی تقریبات سے قبل کشتواڑ میں مارکیٹ چیکنگ بوسیدہ سبزیاں،پھل موقع پر تلف، کئی دکانداروں سے جرمانہ وصول

عاصف بٹ
کشتواڑ//ڈپٹی کمشنر کشتواڑاشوک کمارشرما کی ہدایت پر قصبہ میںجنم اشٹمی کی تقریبات سے قبل بازار کی سخت چیکنگ کی گئی۔ اسسٹنٹ کنٹرولر لیگل میٹرولوجی کشتواڑ، تحصیل سپلائی آفیسر ایف سی ایس اور سی اے، میونسپل کونسل کشتواڑ کے انسپکٹر ٹیم اور تحصیلدار کشتواڑ پرمود کمار کی نگرانی میں ایس ایچ او کشتواڑ پر مشتمل نامزد مارکیٹ انفورسمنٹ ٹیم نے اشیائے خوردونوش کے معیار اور ریٹ لسٹ کو چیک کیااور دیگر ضروری اشیا کی۔جانچ کی بازار کی چیکنگ کے دوران بوسیدہ سبزیوں ،پھلوں کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔اس کے علاوہ 1,500 روپے جرما نہ کرکے نادہندگان سے موقع پر ہی وصول کیا گیا ہے۔جبکہ فٹ پاتھ پر دکانداروں کی طرف سے جو تجاوزات قائم کی گئی ہیں انہیں بھی ہٹا دیا گیا اور ہٹائی گئی اشیاء کو ضبط کر کے میونسپل کونسل کشتواڑ کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔دوکانداروں کو حفظان صحت کی حالت برقرار رکھنے اور ریٹ لسٹیں اور دیگر ضروری دستاویزات اپنی دکانوں پر آویزاں کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی۔