جموں ۔پونچھ شاہراہ کا نکاسی نظام مفلوج | منجا کوٹ میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا

 

پرویز خان

منجا کوٹ //تحصیل ہیڈ کوارٹر منجا کوٹ میں جموں پونچھ شاہراہ کا نکاسی نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ تاجروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔تاجروں نے متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ شاہراہ کی کشادگی کے سلسلہ میں کام چل رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی سطح پر ایک نالے کو بند کر دیا گیا ہے تاہم بارش کے دوران مذکورہ نالے سے اب پانی شاہراہ پر بہنا شروع ہو گیا ہے ۔

 

انہوں نے بتایا کہ پانے کے شاہراہ پر آنے کی وجہ سے عام لوگوں کی پیدل آمد ورفت بھی متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے ۔تاجروں و مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ شاہراہ کے نکاسی نظام کو ٹھیک کیاجائے تا کہ عام لوگوں کی پریشانی ختم ہو سکے ۔