جموں کشمیر کے تلوار بازبین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیں گے

سرینگر//تلواربازوکی جوڑی وشال تھاپر اوررشیکاکھجوریہ نے اس سال منعقد ہورہے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں جگہ پاکر جموں کشمیرکاسرفخر سے اونچاکیا ہے۔وشال گزشتہ دس برس سے جموں کشمیرسپورٹس کونسل کے تلواربازی کے مرکز پرتربیت پارہے ہیں اورگزشتہ دوبرس سے وہ پٹیالہ میں NCOEکے مرکز پرچھوٹولال کے زیرتربیت ہیں۔رشیکاجوان مقابلوں میں شرکت کرنے کیلئے کافی پرجوش ہے نے کہا کہ یہ باوقارٹورنامنٹ ہیں اور ان میںکارکردگی کی بنیادپرفیصلہ ہوتا ہے۔وہ اپنی عالمی درجہ بندی کو بہتر بنانے کے علاوہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ آرائی کرکے اپنے ہنر کو نکھار سکتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ تلوار بازی کی بھارتی انجمن نے 5جون کو مردوں اورخواتین کی انڈین تلواربازی ٹیم کاانتخاب کیا جو آنے والے بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔یوتھ سروسز اینڈسپورٹس کے سیکریٹری سرمدحفیظ نے ان دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت اورلگن کی تعریف کی اورکہا کہ ان کی محنت رنگ لائی ہے۔انہوں نے دونوں سے کہا کہ وہ ملک اورجموں کشمیرکی نمائندگی کرتے رہیں۔اس دوران 16برس سے کم عمر کے جموں کشمیرکے پانچ کھلاڑیوں کوبھی شارٹ لسٹ کیاگیا جوزونل سلیکشن ٹرئلزمیں نارتھ زون کیلئے ہوں گی۔ ان میں آرنوشرما،عبدل صالح، ایس گوجری،آیان اور ہاشم بلال شامل ہیں۔