جموں کشمیر میں18متاثر ۔13اضلاع میں کوئی مثبت نہیں

پرویز احمد

سرینگر //گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے 13اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں 18افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 79ہزار 102ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 7ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1985بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 4ہزار 877ٹیسٹ کئے گئے جن میں 18افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 18افراد میں سے جموں صوبے میں7جبکہ کشمیر میں 11افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔

 

کشمیر صوبے کے 7اضلاع جن میں بارہمولہ، پلوامہ، کپوارہ، اننت ناگ، بانڈی پورہ، گاندربل اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہیں جبکہ دیگر 3اضلاع میں 11افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں سرینگر میں8،بڈگام میں2 اور کولگام میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 5ہزار 131ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 27ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے 6اضلاع جن میں راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ،پونچھ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 7افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں جموں میں3، ادھمپور میں 1، سانبہ میں 2 جبکہ کشتواڑ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 73ہزار 971ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 7ویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2352ہوگئی ہے۔