جموں کشمیر میں 8کورونا کیسز،18اضلاع میں کوئی مثبت نہیں

سرینگر /پرویز احمد /جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی 18اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں 8افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 79ہزار 188ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل 17ویں دن بھی جموں و کشمیر میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4785ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 3لاکھ 679ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں جموں صوبے میں کوئی نہیں جبکہ کشمیر میں 8افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر صوبے کے 8اضلاع جن میںبڈگام ، پلوامہ،کپوارہ،اننت ناگ،بانڈی پورہ،گاندربل،کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں 8افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں سرینگر میں 7جبکہ بارہمولہ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 5ہزار 194ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 36ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے10اضلاع جن میں ضلع جموں، ادھمپور، راجوری، پونچھ، ڈوڈہ،کٹھوعہ،سانبہ، کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں مسلسل دوسرے دن بھی متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 73ہزار994ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 17ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔متوفین کی مجموعی تعداد 2352بنی ہوئی ہے۔