جموں کشمیر میں کورونا وادی میں دوسرے دن بھی 16متاثر

 پرویز احمد

سرینگر //کشمیر صوبے میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے 16افراد متاثر ہوئے جبکہ جموں صوبے میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 79 ہزار 685 ہوگئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4785بنی ہوئی ہے۔جمعرات کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 1841 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 16افراد کی رپورٹیںمثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے سبھی 16افراد کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔ کشمیر صوبے کے3اضلاع میں16افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ سرینگر میں8،بڈگام میں5 ،اورپلوامہ میں3کی رپورٹ مثبت آئی ۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3ہزار 5ہزار 569ہوگئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے10اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 74ہزار 115 اور متوفین کی مجموعی تعداد 2352بنی ہوئی ہے۔