جموں کشمیر میں کورونا کیسز میں419کا اضافہ جموں میں58،کشمیر میں361متاثر

پرویز احمد

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک مسافر سمیت مزید 419افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 67ہزار 3ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4779بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے419افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں58جبکہ کشمیر صوبے میں 361افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 361افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے361افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 115، بارہمولہ میں 98، بڈگام میں53، پلوامہ میں 9، کپوارہ میں 26، اننت ناگ میں 24، بانڈی پورہ میں 7، گاندربل میں 8، کولگام میں 19 جبکہ شوپیان میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 1ہزار 858ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2432ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 58افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹا ہے جبکہ دیگر 57افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے58افراد میں جموں صوبے میں 29، راجوری میں4، ڈوڈہ میں3،کٹھوعہ میں 2، سانبہ میں 5، کشتواڑ میں10، پونچھ میں2،رام بن میں 3جبکہ ادھمپور اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 70ہزار 392ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2347بنی ہوئی ہے۔