جموں کشمیر میں ترقی امن کے بغیر نا ممکن، نئی روزگار پالیسی کا اطلاق عنقریب نوجوانوں کو سب سے زیادہ ملازمتیں ملیں گی: لیفٹیننٹ گورنر

ارشاد احمد

ماگام(بیروہ)// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ آنے والے دنوں میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی کیونکہ حکومت جلد ہی روزگار پالیسی نافذ کرے گی۔  ماگام بڈگام میںسکھ ناگ سوزنی ایمبرائیڈری  ہیریٹیج کلسٹر کا افتتاح کرتے ہوئے تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں حکومت ملازمت کی پالیسی وضع کرے گی اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کا انتظار کرنے کا ذہن ترک کرنا ہوگا۔ایک ایم ٹیک نوجوان کی مثال دیتے ہوئے، ایل جی نے کہا کہ نوجوان اچھی تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود گزشتہ چار سالوں سے سرکاری ملازمت کا انتظار کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے کے لیے ایک پالیسی کے تحت کام کر رہی ہیں اور کسی بے گناہ کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا، تاہم قصورواروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کشمیر میں امن کو دیکھ کر خوش نہیں ہیں اور حکومت انہیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔خطاب میں کہا ہے کہ سرکارجموںو کشمیر میں تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ یہاں مکمل طور پر امن کے فضا قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم کچھ لوگ ہیں جن کو یہ سب پسند نہیں آتا ہے وہ چاہتے ہیں جموںو کشمیر اسی پرانے دور میں پھر سے چلا جائے جہاں ہڑتال ،خون خرابہ اور بند وغیرہ کے مسائب سے لوگوں کو گزر نا پڑتا تھا۔

 

منوج سنہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت شورش میں تعمیر و ترقی بحال نہیں کر سکتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بات میں بڑی زمہ داری کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ ترقی کیلئے امن کا ہونا ضروری ہے اور کچھ لوگوں کو یہ امن اور ترقی کا دور پسند نہیں ، جو اس کو سبوتاز کرنا چاہتے ہیں،یہاں خون خرابہ دیکھنا چاہتے ہیں اور ہمیں ایسے عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضروت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود یہ دیکھنے کے لئے بہت خواہش مند ہیں کہ دستکاروں کو روایتی ہندوستانی فنون اور دستکاری کو متروک ہونے سے بچانے کے لئے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے۔انہوں نے اس بات کا خاکہ پیش کیا کہ وہ ذاتی طور پر جو کچھ بھی یہ کمیونٹی اپنی انتظامیہ کے ذریعے کرنا چاہتی ہے اسے پورا کرنے میں زیادہ خوش ہوں گے۔انہوں نے برقرار رکھا کہ وہ یو ٹی کی کاریگر برادری کا مقروض ہے کہ انہوں نے فن کی شکلیں پیش کیں اور ہنر مندی حاصل کی جو انہیں نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں مقبول بنا رہے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ کاریگروں کے لیے نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہاجموں و کشمیر سرکار اور مرکزی سرکار نے یہاں روز گار کے کئی اسکیمں وجود میں لائی ہے تاکہ یہاں کا تعلیم یافتہ نوجوان اپنا روز گار کما سکیں ۔انہوں نے کہا کہ نئی انڈسٹریل اسکیم جموں و کشمیر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے لائی ہے میں اب تک کروڑوں روپے یہاں آچکا ہے جس کو جان بوجھ کر دو ماہ کے لئے موخر کیا گیا ہے تاکہ پہلے یہاں دوسرے کام مکمل کئے جا سکیں۔منوج سنہا نے کہا سرکار نے کافی روز گار کی اسکمیں شروع کی ہے جن کی مدد سے نوجوان اپنا روز گار کما سکیں گے ۔