جموں و کشمیر میں 5جی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 13 رکنی کمیٹی قائم

نیوز ڈیسک

سرینگر// حکومت نے منگل کو جموں و کشمیر میں 5 جی سہولت فراہم کرنے کیلئے فنانشل کمشنر ہوم کی سربراہی میں ایک ورکنگ کمیٹی قائم کی۔سرکاری احکامات کے مطابق 13 رکنی کمیٹی کی سربراہی محکمہ داخلہ کے مالیاتی سیکریٹری کریں گے۔کمیٹی کو جموں و کشمیر میں 5G رول آؤٹ کی سہولت کے لیے سرکاری انفراسٹرکچر اور اسٹریٹ فرنیچر کے استعمال کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کا کام سونپا جائے گا۔کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایڈمنسٹریٹو سکریٹری، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ، ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری، پبلک ورکس (آر اینڈ بی) ڈپارٹمنٹ، ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ، ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ، ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری، دیہی ترقی اور پنچایتی راج ڈپارٹمنٹ، ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ، ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ، ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ، حکومت کے خصوصی/ایڈیشنل سیکرٹری، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، سینئر ڈی ڈی جی، لائسنس سروس ایریا، ڈی او ٹی، جے اینڈ کے، چیف ٹاؤن پلانر، جموں/کشمیر اور نمائندہ سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا شامل ہیں۔