جموں و کشمیر میں جمہوری عمل کی بحالی | ریاست کا درجہ اولین ترجیح: جے رام رمیش

اشفاق سعید
سرینگر //رکن پارلیمنٹ اور جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں جمہوری عمل اور ریاستی حیثیت کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پی سی سی ہیڈکوارٹر میں نیوز کانفرنس میںکہا کہ کل کے برعکس سیکورٹی کے انتظامات کافی تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری عمل کی بحالی اور ریاستی حیثیت کی بحالی اس وقت اولین ترجیح ہے۔رمیش نے مزید کہا کہ کل 136 دنوں میں راہل گاندھی کی قیادت میں یاترا 116 دنوں میں 4080 کلو میٹر چلی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حصہ لیا اور اپنا تعاون پیش کیا۔جموں و کشمیر میں بھی، جموں و کشمیر کے پانچ اضلاع میں یاترا کا انعقاد کیا گیا جبکہ 30 جنوری کو مرکزی اور اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی اور سرینگر میں پی سی سی ہیڈکوارٹر میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی تقریب سرینگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

 

سیکورٹی انتظامات بھر پور | کوتاہی کا سوال ہی نہیں: وجے کمار
نیوز ڈیسک
سرینگر // ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے کہا ہے کہ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے تین دائرو ں والی سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ وجے کمار نے بتایا کہ یاترا کے دوران کسی بھی قسم کی سیکورٹی چوک کا کوئی سوال ہی پیدا نہیںہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کیلئے تین دائروں والی سیکورٹی انتظامات کے دوران پُر امن انعقاد کیلئے ٹریفک کو بھی موڑ دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہجہاں تک سیکورٹی کا مسئلہ ہے ایسی کوئی بات ہی نہیںہے اور نہ ہی کسی قسم کی سیکورٹی میں کوتاہی ہو گئی ہے ۔ اے ڈی جی پی کشمیر نے مزید کہا کہ کل سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہیں ہوئی، اتنے لوگوں نے پیدل مارچ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیکورٹی کو پہلے ہی متحرک کر دیا ہے اور یاترا کیلئے ہر ممکن سیکورٹی اقدامات اٹھائیں گئے ہیں ۔