جموں و کشمیر میںمتاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ۔68کا اضافہ، کوئی فوتیدگی نہیں

پرویز احمد

سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔ پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے7ہزار 812ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3مسافروں سمیت مزید 68افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 54ہزار 933ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4756ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے14اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 68افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں کشمیر میں15جبکہ جموں صوبے میں 53افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔

 

کشمیر صوبے کے 8اضلاع جن میں بارہمولہ ، بڈگام، پلوامہ، اننت ناگ، بانڈی پورہ، گاندربل ،کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں 15افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں ضلع سرینگر میں 14جبکہ کپورہ میں ایک کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 989ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہیے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2425بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کے 6اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 53افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ مثبت قرار دئے گئے 53افراد میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 50مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے جن میں ضلع جموں میں 44، ادھمپور، کٹھوعہ میں 2 اور سانبہ میں 4افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 944ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2331ہوگئی ہے۔