جموں وکشمیر کا نیتی آیوگ ، ایم او ایس پی آئی اوریو این ڈی پی کے ساتھ ایس ڈی جیز پر ورکشاپ کا اِنعقاد دیرپاترقی کی پیمائش کرنے کیلئے ایس ڈی جیز ایک بہت ہی طاقتور ذریعہ ثابت ہوں گے:چیف سیکرٹری

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ دیرپا ترقی کے اہداف ( ایس ڈی جیز) عمومی طور پر ترقی اور بالخصوص دیرپا ترقی کی پیمائش کرنے کے لئے ایک بہت ہی طاقتور ذریعہ ثابت ہوں گے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ حکومتوں کی ترقی کی پیمائش کرنا ہوگی۔ چیف سیکرٹری نے اِن باتوں کا اظہار دیرپا ترقی کے اہداف پرورکشاپ کی صدارت کرتے ہوئے اور کلیدی خطبہ دیتے ہوئے کیا۔اْنہوں نے کہا ” اگر ہم ترقی کی پیمائش نہیں کرتے ہیں تو ہم بہتر ی نہیں لاتے۔ اگر ہم مستقبل مزاجی کے ساتھ پیمائش نہیں کرتے ہیں تو یہ محض قصہ پارینہ ہے۔ایس ڈی جی عمومی طو رپر ترقی اور دیرپا ترقی کی پیمائش کرنے کا ایک بہت طاقتور ذریعہ ہوگا”۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکموں سے 2030ء تک کا منصوبہ تیار کرنے کے لئے ایس ڈی جی میکانزم کو اِستعمال کرنے کی بھی تاکید کی۔اْنہوں نے مزید اِس بات کا اعادہ کیا کہ جموںوکشمیرمتعدد سکیموں او رپروگراموں کو عملانے میں سب سے آگے ہے اور متعدد دیگر سکیموں کا بھی پورا کرنے کے قریب ہے۔

 

اْنہوں نے کہا” جموںوکشمیر بہت سی ریاستوں اور یوٹیز میںاسپریشنل ڈسٹرکٹس ،اسپریشنل ٹائونز ، اسپریشنل بلاکوں اور پنچایتوں میں سب سے اوّل ہے۔جموںوکشمیراِس ترقی کی راہ پر چلنے کے لئے پورے ملک میںواحد ہے۔ ان کے متوازی اقدامات کا ایک اور مجموعہ ہے جس میں پنچایت ڈیولپمنٹ انڈکس، بلاک ڈیولپمنٹ انڈکس اور سٹی ڈیولپمنٹ انڈکس شامل ہیں۔ ہمارے پاس 1250 ڈیلیوری ایبلز کی شکل میں ایک تیسرا عنصر بھی ہے جس سے ہم مختلف سرکاری سکیموں اور فلاحی اقدامات کی کامیابیوں کی درجہ بندی اور تیزی سے فروغ پارہے ہیں”۔پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ نے جموںوکشمیر کے لئے دیرپا ترقی کے اہداف کے بارے میں جموںوکشمیر یوٹی میں ایک ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔یہ مشاورت نیتی آیوگ ، وزارتِ سٹیٹسٹکس اور پروگرام کی عمل آوری ( ایم او ایس پی آئی ) او راقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام ( یو این ڈی پی ) کے اشتراک سے منعقد کی گئی تھی۔جموںوکشمیر یوٹی میں وسیع مشاورت میں جموںوکشمیر کے تمام محکموں کے سینئر اَفسروں نے شرکت کی اور اِس میں مرکزی وزارتوں ، ریاستی حکومتوں اور یو این ڈی پی کے مقررین اور ماہرین شامل تھے۔دیرپا ترقی کے اہداف یا دیرپا ترقی کا 2030ء ایجنڈا ایک عالمی اتفاق رائے ہے جس پر اِنڈیا اور دْنیا کے 190 سے زیادہ ممالک نے 2015ء￿ میں دستخط کئے تھے۔اس میں 17 اہداف اور 169 عالمی اہداف شامل ہیں جو سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی جہتوں کو کاٹتے ہیں۔ اِنڈیا میں نیتی آیوگ اور ایم او ایس پی آئی کے ساتھ قریبی تال میل میں قومی سطح کے ساتھ ساتھ ریاستوں اور یوٹیز کی سطح پر عالمی اہداف پر پیش رفت کی نگرانی کرتا ہے۔ ایس ڈی جیز نے ترقی سے متعلقہ نتائج پر توجہ مرکوز کی ہے نہ کہ صرف مالی اخراجات اور طبعی ترقی پر۔یہ ورکشاپ جموںوکشمیر یوٹی اور نیتی آیوگ کے درمیان ایک نئی شراکت داری کی بنیاد پر منعقد کی گئی تھی۔ جموںوکشمیر یوٹی او رنیتی آیوگ نے یو این ڈی پی کے ساتھ تکنیکی شراکت میں منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمے میں ایک دیرپا ترقیاتی اہداف کو آرڈی نیشن سینٹر ( ایس ڈی جی سی سی ) کے قیام کے لئے ایک معاہدہ کیا ہے۔ یہ شراکت داری راست کی نگرانی کے نظام کو مضبوط کرنے ، ڈیٹا اینالیٹکس سے قابل عمل بصیرت حاصل کرنے ، فرق پر مبنی ہدف کو فروغ دینے اور صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوشش کرے گی۔جموں میں ہونے والی مشاورت میں ایس ڈی جی لوکلائزیشن کے انڈین ماڈل پر نیتی آیوگ کے سیشن،ایم او ایس پی آئی کے ذریعہ قومی اوریوٹی اشارے فریم ورک، گجرات، اْتراکھنڈ، ہریانہ اور پنجاب کی طرف سے ایس ڈی جی فریم ورک کو اپنانے پر بہترین طریقوں کا اشتراک اور بجٹ کو ترتیب دینے کے بارے میں سیشن شامل تھے۔ایس ڈی جیز کو اپنانے میںیوٹی کی پیش رفت، اہداف سے متعلق پیش رفت اورحصولیابیوںپر تفصیلی بات چیت اور غور و خوض اور آگے بڑھنے کا راستہ طے کرنا تمام سیشنوں کے مرکزی موضوعات تھے۔ہر سیشن کے بعد سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا جہاں شرکاء نے مقررین کو اپنی تجاویز اور آراء￿ دیں۔سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی نے اجلاس کو بتایا کہاکہ جموں و کشمیر صحت، زرعی پیداوار ، تعلیم، قابل تجدید توانائی، شہری سہولیات کی فراہمی، جنگلات کے احاطہ میں اضافہ اور صنفی مساوات کو یقینی بنانے جیسے زیادہ تر شعبوں میں بہت سی ریاستوںاوریوٹیزگذشتہ دو برس سے بہتر سکور کرنے والا سب سے آگے رہا ہے۔اِنتظامی سیکرٹری ڈاکٹر راگھو لنگر نے چیف سیکرٹری کا ان کی قیمتی بصیرت اور ایس ڈی جی کی تکمیل کی طرف یوٹی کی رہنمائی کرنے کے لئے شکریہ اَدا کیا۔ اْنہوں نے ورکشاپ میں استفساری شرکت پر سینئر اِنتظامی سیکرٹریوں ، ڈی جی پلاننگ ، پی ایم سی ای ، پی ایف ڈی، ایس ڈی جی اینڈ اِی ، ڈی جی بجٹ اور محکمہ منصوبہ بندی کے دیگر سینئر اَفسران کا بھی شکر یہ اَدا کیا۔ڈائریکٹر جنرل اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس جموںوکشمیر ستویر کور نے مقررین اور شرکا کا یکساں طور پر شکریہ کی تحریک پیش کی۔