جموں وکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی کا اِی۔ کورٹس پروجیکٹ تربیتی پروگرام کا اِنعقاد ،اِی۔ خدمات کے اِستعمال پر زور

جموں//جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ( سرپرست جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈیمی ) جسٹس پنکج متھل کی سرپرستی اور چیئرمین گورننگ کمیٹی جموںوکشمیر جوڈیشل جسٹس سندھو شرما کی رہنمائی میں، اکیڈیمی اور گورننگ کمیٹی کے اراکین جسٹس جاوید اِقبال وانی اور جسٹس وسیم صادق نرگل نے بدھ کو جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈمی کی جانب سے جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیوں کے وکلأ کے لئے ’’اِی۔ کورٹس پروجیکٹ کے ساتھ اِی۔ کورٹ سروسز کے اِستعمال پر زور‘‘پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا ۔ڈائریکٹر جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈمی شہزاد عظیم نے آن لائن ٹریننگ پروگرام کے فرائض اَنجام دئیے اور انوپ کمار شرماسینٹرل پروجیکٹ کوآ رڈی نیٹر اِی ۔ کورٹس پروجیکٹ جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ پروگرام کے دوران ریسورس پرسن تھے۔

 

ڈائریکٹر جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈیمی نے اَپنے تعارفی کلمات میں وکلأ کو اِنصاف کی فراہمی کے نظام کا ایک لازمی حصہ قرار دیا جنہیں عدالت کے اَفسران کے طور پر اَپنے کردار میں انصاف کے نظام میں عوام کی قانونی حکمرانی اور اعتماد کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ اُنہوں نے شرکت کرنے والے وکلأ کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ تکنیکی اِختراعات کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کے لئے مسلسل کوششیں کریں اور اِی ۔ کورٹس کی سہولیت بشمول ویڈیو کانفرنس کی سماعت ، اِی۔ فائلنگ ، اِی پیمنٹس اور ورچیول کورٹس کا اِستعمال کریں تاکہ اِنصاف کے متلاشیوں کو معیاری اور آئوٹ پٹ پر مبنی خدمات فراہم کی جاسکیں۔ریسورس پرسن انوپ کمار شر ما نے اَپنے گفت و شنید میں موضوعات پر تفصیلی بات کی اور حصہ لینے والے وکلأ کے علم اور مہارت کو اَپ ڈیٹ کیا اور انہیں اِی ۔ کورٹس مشن موڈ پروجیکٹ کے تحت شروع کئے گئے تمام آئی سی ٹی اِقدامات کے استعمال سے آگاہ کیا۔وہ جو وکالت سے متعلق ہیں۔ اُنہوں نے حصہ لینے والے وکیلوںکو مشورہ دیا گیا کہ وہ خود کو تکنیکی ترقی سے باخبر رکھیںبالخصوص وہ جو اِی ۔ کورٹس کے اِقدامات سے متعلق ہیں ۔

 

اُنہوں ے اِی۔ کورٹس پروجیکٹ کے آئی سی ٹی اِقدامات کو اَپنی روزمرہ کی مشق میں شامل کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ کس طرح ان کو بے حد فائدہ پہنچانے والا ہے۔ریسورس پرسن نے اِی۔ کورٹ سروس پورٹل ، اِی ۔ کورٹ سروس موبائل ایپ ، نیشنل جوڈیشل ڈیٹا گرڈ ( این جے ڈی جی ) ، کیس اِنفارمیشن سسٹم ( سی آئی ایس ) ، اِی ۔ فائلنگ کے ہینڈ لنگ اورحصہ لینے والے وکیلوں کے فائدے کے لئے اِی ۔ فائلنگ اِستعمال سے متعلق لائیو مظاہرہ بھی کیا ۔بعد میں ایک استفساری سیشن کا اِنعقاد ہوا جس کے دوران شرکأ نے موضوع کے مختلف پہلوئوں پر غور و خوض کیا اور سوالات کئے جنہیں ریسورس پرسن نے تسلی بخش طریقے سے حل کیا۔