جموں میں ’ ہر گھر ترنگامہم ‘ کے تحت واکاتھن کا انعقاد | مشیر بھٹناگر ، اے ڈی جی پی ، سینئر اَفسران اور مقامی لوگوں نے شرکت کی

جموں//’آزادی کے اَمرت مہااُتسو ‘ اور یوم آزاد کی تقریبات کے موقعہ پر ’ ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت واکاتھن کا اِنعقاد کیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ، ایف سی آر شالین کابرا، سیکرٹری فارسٹ سنجیو ورما، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، سیکرٹری مائننگ امیت شرما، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اونی لواسا ، ایس ایس پی جموں چندن کوہلی کے علاوہ دیگر سینئر اَفسران ، صدر چیمبر آف کامرس ارون گپتا اور ہزاروں مقامی لوگوں نے واکاتھن میں حصہ لیا۔’’ ہر گھر ترنگا‘‘ کے تحت واکتھن گلشن گرائونٹ سے شروع ہوئی اور جموں یونیورسٹی سے ہوتے ہوئے مہاراجہ ہرسنگھ پاک پر اِختتام پذیر ہوئی ۔اُنہوں نے قومی پرچم اُٹھائے ہوئے 3کلومیٹر لمبے راستے میں ’بھار ت ماتا کی جئے‘ کے نعرے لگائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشیر راجیورائے بھٹناگر نے اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ جاری ’ہر گھر ترنگا مہم ‘ میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں اور قوم کے تئیں اَپنے احترام اور عقیدت کا اِظہار کریں ۔ اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ’آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘ ( یوم آزادی ) کی تقریبا ت کے موقعہ پر ہر گھر پر قومی پرچم لہرائیں۔