جموں میں گر می کا زور ٹوٹ گیا ادھم پور میں سڑک کا ایک حصہ ڈ ھہ گیا،مزید بارشوںکی پیشگوئی

 نیوز ڈیسک

 

جموں//جموں سری نگر ہائی وے پردیول پل میں دریا کے کنارے پر حفاظتی دیوار گرنے سے شدید بارش کے بعد سڑک کا ایک حصہ ڈھہ گیا۔ ابتدائی طور پر سڑک کا ایک رخ بند کر دیا گیا تھا، لیکن سمرولی کے دیول پل میں سڑک کے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ دیر بعد بحال کر دی گئی ۔سڑک کے ایک طرف کا استعمال کرتے ہوئے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہی۔قبل ازیں ناشری کے قریب مرمتی کام کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کئی گھنٹوں تک پھنسے رہی تاہم بعد میں ٹریفک بحال کر دی گئی۔دریں اثنا، جموں کے میدانی علاقوں میں کل رات سے مسلسل بارش ہوئی ہے جس نے 30 مئی سے آج تک مہینے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو نیچے لایا ہے۔

 

 

 

مسلسل بارش کے ساتھ جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دن 2 جون اور 3 جون 2023 کے لیے تیز ہواؤں کے ساتھ بجلی گرنے، 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔