جموں میں کانگریس کی جانب سے پد یاترا کا سلسلہ جاری کانگریس جائز پرامن، جمہوری اور آئینی طریقوں سے جواب دیتی ہے: بھلا

جموں//آزادی کی گورو پدیاترا کے ایک حصے کے طور پر جے کے پی سی سی کے ورکنگ صدر رمن بھلاکی سربراہی میں کانگریس کارکنوں نے نے نئی بستی سے شروع ہوکر شاستری نگر گول مارکیٹ، گاندھی نگر سے پیدل مارچ کیا۔ گرو نانک نگر، شیوا جی چوک، کالیکا کالونی اور باہو فورٹ تک یہ ریلی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھلا نے کہا کہ ملک بھر میں یاترا نکالی ارہی ہے تاکہ لوگوں بالخصوص موجودہ نسل کو آزادی کے حصول اور اس کے بعد کی ترقی میں پارٹی کے تعاون سے آگاہ کیا جاسکے۔ انہیں آزادی کی جدوجہد میں کانگریس کے کئی لیڈروں کی قربانیوں کا علم ہونا چاہیے۔بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت عظیم عوامی اداروں کو “فروخت” کر رہی ہے جو “مسلسل کانگریس حکومتوں کے ذریعہ بنائے گئے” تھے۔ انڈین نیشنل کانگریس واحد پارٹی ہے جو اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ معاشی ترقی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں معاشی ترقی اور سماجی انصاف کا اضافہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ چلنا چاہیے۔ انڈین نیشنل کانگریس واحد پارٹی ہے جو تجربہ اور جوانی، حکمت اور جوش، کامیابی اور امنگ کو یکجا کرتی ہے۔بھلا نے کہا کہ بی جے پی حکومت فضول خرچی سے ملک کی ترقی کو کئی سال سے پیچھے دھکیل رہی ہے۔ لوگ مہنگائی، بے روزگاری اور کاروبار اور معاش کے نقصان سے تنگ آچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کانگریس ملک کی واحد سیاسی قوت ہے جو حقیقی معنوں میں سیکولر ہے اور ہر طبقے خصوصاً کمزور طبقات کے لیے جامع پالیسیاں رکھتی ہے۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ سیاسی میدان میں اپنا حصہ لینے کے لیے آگے آئیں اور ہر پلیٹ فارم پر اپنے عوام کی آواز کی نمائندگی کریں ۔بھلا نے مزید کہا کہ کانگریس جائز پرامن، جمہوری اور آئینی طریقوں سے جواب دیتی ہے۔