جموں میں مونسون کی آمد ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع،5جولائی تک برسات ہوگی

نیوز ڈیسک
جموں//جمعرات کوصبح سے ہی کشمیرمیں آفتاب کی چمک دھمک جاری رہی ،تاہم جموں میں مونسون کی آمد کیساتھ ہی بارشوںکاسلسلہ شروع ہوگیا جو5جولائی تک جاری رہے گا۔ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشی گوئی کے درمیان جمعرات کو وادی کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ اور جموں خطہ میں گراوٹ درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ5 دنوں کے دوران جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر، خاص طور پر جموں خطہ کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا بہت امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کہا کہ مانسون صبح کے وقت جموں کے میدانی علاقوں میں پہنچا۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایاکہ آج یعنی جمعرات کے بعد سے،جموں میں وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے، بعض اوقات، جموں کے علاقے میں خاص طور پر صبح کے اوقات میں تیز بارشوں کاامکان ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ بارش، خاص طور پر صبح کے اوقات میں 5جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹر اورماہرموسمیات سونم لوٹس میں موسمی تغیروتبدل کے حوالے سے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کچھ ایک ٹویٹس کئے ۔ایک ٹویٹ میں سونم لوٹس نے لکھا’’کتنا اتفاق ہے، امرناتھ جی یاترا کا آغاز اور جموں کے میدانی علاقوں میں مانسون کی آمد، خدا ہم سب کو خوش رکھے‘‘۔اسے پہلے میٹرولوجیکل سینٹر سری نگر کے ایک ٹویٹ میں لکھاگیا’’آج،30 جون، امرناتھ یاترا22 کا آغاز ،جموں میں صبح کی مانسون کی بارش اور کشمیر میں صاف موسم کے ساتھ ایک بہت ہی خوشگوار حوالوں سے ہوا۔