جموں میں مقیم ریزرو کیٹیگری کے ملازمین کا احتجاج جاری

جموں//جموں میں مقیم ریزروڈ کیٹیگری کے ملازمین نے وادی کشمیر کے کچھ حصوں سے جموں منتقلی کے مطالبے کو لے کر 192 ویں دن بھی اپنا احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر جموں میں 192 دن کے احتجاج کے باوجود حکام نے ان کے مطالبے پر غور نہیں کیا۔مظاہرین میں سے ایک نے کہا ’’جب تک سیکورٹی کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی ہمیں وقتی طور پر جموں منتقل کیا جائے گا‘‘۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں ہمارے پاس نہ تو محفوظ رہائش ہے اور نہ ہی پوسٹنگ۔انکاکہناتھا”ہمارے پاس کوئی ٹرانسفر پالیسی نہیں ہے۔ حکام ہمارے حقیقی مطالبات پر غور کرنے کی بجائے ہمیں ڈیوٹی جوائن کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ہماری تنخواہیں پانچ ماہ سے روک دی گئی ہیں اور بائیو میٹرک متعارف کرایا گیا ہے تاکہ ہم پر بالواسطہ دباؤ ڈالا جا سکے کہ ہم واپس ڈیوٹی میں شامل ہوں‘‘۔